جموں//کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے جموں کے سول سیکرٹریٹ میں بھاسکر اچاریہ نیشنل اِنسٹی چیوٹ فار سپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو اِنفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی) کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے مختلف منصوبوں کے بارے میں جائزہ میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس اے جی۔ این کے علاوہ سی اِی او جے اے کے اِی جی اے ، ایس آئی او این آئی سی جموںوکشمیر ، ڈائریکٹر فائنانس آئی ٹی ، ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی اور محکمہ کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹر ی بی آئی ایس اے جی ۔ این کے زیر اِنتظام تمام منصوبوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں جے کے سمادھا ن اور رابطہ شکایات اَزالہ وِنگ جیسے پروجیکٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں (موجودہ سمدھان پورٹل پر آن لائن شکایات سے نمٹنے کے لئے ایک وِنڈو)،جے کے سمادھان 2.0 کے تحت شکایات کی آرٹیفیشل اِنٹلی جنس پر مبنی درجہ بندی، کسان خدمت گھر ، دکش کسان ، جے یوا ایپ ( مشن یوا)، صحت موبائل ایپ ، پروگریس آؤٹ پٹ ٹریکنگ ایپلی کیشن ،ایچ اے ڈِی پی کے لئے کسان ساتھی آئوٹ پٹ ٹریکنگ موبائل ایپ ، ہینڈ لوم اشیاء کے لئے اِی ۔ کامرس ، جے کے جل شکتی موبائل ایپ، جے کے پی ڈبلیو ڈی موبائل ایپ اور پی ایم گتی شکتی ، سٹیٹ ماسٹر پلان ، ریونیو ۔ کیڈسٹرل میپنگ اور جے کے سی آئی پی شامل ہیں ۔کمشنر سیکرٹری نے بی آئی ایس اے جی ۔این سے کہا کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تجدید ی شعبے میں 25 میگاواٹ سے کم صلاحیت والے چھوٹے ہائیڈرو پروجیکٹوں کے لئے آن لائن این او سی کی درخواست دینے کے لئے پی ایم گتی شکتی پر مبنی ایک ایپلی کیشن تیار کرے۔ اُنہوں نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ آئی ٹی ، آرٹیفشل اِنٹلی جنس ( اے آئی ) اور اِنٹرنیٹ آف تھنگز ( آئی او ٹی ) جیسے جدید ٹیکنالوجی ٹولز کے ذریعے منصوبوں کے اہداف کی درست نگرانی ممکن ہوسکتی ہے ۔پروجیکٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس اے جی۔ این نے بتایا کہ زیادہ تر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور جبکہ باقی جلد مکمل کئے جائیں گے ۔انہیں تازہ ترین پیش رفت اور تکمیل کی ٹائم لائن کے حوالے سے رِپورٹ اِشتراک کرنے کی ہدایت دی گئی۔










