SNOW

کشمیر میںبرف باری کا ایک اور مرحلہ

،چند مقامات پر معمولات متاثر,19 جنوری تک موسم کی مجموعی صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی کا امکان نہیں:موسمیات

سرینگر// وادی کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں جمعرات کی صبح برف باری ہوئی ہے جس دوران بالائی اور پہاڑی علاقوں میں اچھی کھاسی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ریکارڑ ہوئی ۔اس دوران کچھ رابط سڑکوں کو احتیاطی طور گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند رکھا گیا۔ پہاڑی علاقو ں میں تازہ برف باری کے نتیجے میں معمولات زندگی کافی حد تک متاثر ہوئی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محک مہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیرکے میدانی و بالائی علاقوں میں پھر ایک بار برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں بالائی علاقوں میں معمولات زندگی کافی حد تک متاسر رہے ۔ ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق جمعرات کی صبح وادی کے شمال اور جنوب جس میں خاص کرپہلگام اور سونمرگ کے سیاحتی مقامات، زوجیلا محور، بڈگام کے بالائی علاقوں، گریز، بانڈی پورہ، گاندربل اور دیگر مقامات پر صبح سویرے برف باری ہوئی۔حکام نے بتایا کہ اننت ناگ، کولگام، شوپیاں، پلوامہ اور بارہمولہ ،اور ترال کے کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی اور یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ تاہم بعد دو پہر تک جاری رہا۔ انہوں نے بتایا جس دوران بالائی حصوں میں اچھی کھاسی برف زمین پر جمع ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکوں پھلسن پیدا ہوئی اوراس طرح سے یہاں معمولات زندگی میں خلل پڑا ۔ میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برف باری کا سلسلہ دن کے دو بجے تک تقریباً جاری رہا تاہم بعد میں موسم میں بہتری درج ہوئی۔ تازہ برف باری کے نتیجے میں حکام نے سنتھن کشتواڑ روڑ اور مغل روڑ کو احتیاطی طور آمد رفت کے لئے بند رکھا ہے محکمہ موسمیات نے باقی دن کشمیر میں بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ اس نے کہا کہ ویک اینڈ کے دوران الگ تھلگ اونچی جگہوں پر ہلکی برف باری سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔20اور21جنوری تک، الگ تھلگ سے بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، دریں اثنا، ابر آلود حالات کی وجہ سے، وادی کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہوا، جس سے مکینوں کو شدید سردی سے کچھ راحت ملی۔بدھ کی رات سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سیلسیس پر طے ہوا، جو گزشتہ رات کے منفی 4.8 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔