manoj sinha

کشمیر سے کنیا کماری کا خواب حقیقت بننے کیلئے تیار ، سونہ مرگ ٹنل کا افتتاح بے حد فخر کا دن

زوجیلا ٹنل جو سونمرگ کو لداخ سے جوڑے گی سال2026 تک مکمل ہونے والی ہے / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

سرینگر // وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت نے جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا صفایا کرکے اسے حقیقی جنت میں تبدیل کر دیاکی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سونہ مرگ ٹنل کا افتتاح بے حد فخر کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹنل رابطے کو فروغ دے گی اور خطے کیلئے اقتصادی مواقع کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ زوجیلا ٹنل جو سونمرگ کو لداخ سے جوڑے گی سال2026 تک مکمل ہونے والی ہے۔سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جموں و کشمیر کو ’’حقیقی جنت ‘‘میں تبدیل کرنے اور خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے سراہا۔سونہ مرگ میں زیڈ مو ڑ ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر نے حاصل کی گئی ترقیاتی پیشرفت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا ’’ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا صفایا کر دیا ہے اور اسے ایک حقیقی جنت میں تبدیل کر دیا ہے‘‘۔ سنہا نے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی ان کے دور حکومت کی پہچان بن گئی ہے۔منوج سنہا نے 2700کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ زیڈ موڑ سرنگ کے افتتاح کو خطے کیلئے ’’گیم چینجر‘‘قرار دیا۔ انہوں نے ٹنل کو جموں اور کشمیر کیلئے ایک ’’بھگیہ ریکھا(لائف لائن) ‘‘کے طور پر بیان کیا، جس سے دلکش سونمرگ سے سال بھر رابطہ قائم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ’’یہ بے حد فخر کا دن ہے۔ یہ ٹنل رابطے کو فروغ دے گی اور خطے کے لیے اقتصادی مواقع کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ زوجیلا ٹنل جو سونمرگ کو لداخ سے جوڑے گی، 2026 تک مکمل ہونے والی ہے۔ ‘‘ انہوں نے ’’ یک ایک کرنے کے، آپ کے خوابوں کو ساکر کرنے کا کام وزیر اعظم مودی نے کیا ہے ‘‘۔ جموںکشمیر کے روشن مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹنٹ سنہا نے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرے گا‘‘۔جموں کشمیر کی ترقی کیلئے وزیر اعظم مودی کی وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے منوج سنہا نے انکشاف کیا کہ فی الحال یونین ٹیریٹری میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے کے سڑک کے منصوبے چل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے 99 فیصد دیہات پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے ذریعے جوڑے گئے ہیں۔ صرف 2024 میں وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کا تین بار دورہ کیا، 41,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ کشمیر سے کنیا کماری کا خواب حقیقت بننے کے لیے تیار ہے ۔ منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے سیاحت کے شعبے میں قابل ذکر ترقی پر بھی زور دیا، جس کا سہرا انہوں نے خطے کے نئے امن اور استحکام کو دیا۔ انہوں نے کہا’’ سال 2024میں2.35 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا، جو جموں و کشمیر کو دہشت گردی کے بجائے سیاحت کے مرکز میں تبدیل کرنے کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔ لیفٹنٹ گورنر نے زیڈ موڑٹنل کے عملے کے سات ارکان کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے گزشتہ ماہ گگن گیر میں دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔