director of school education

کسی بھی پرائیویٹ کوچنگ سنٹر کو مناسب رجسٹریشن کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی

گرمائی تعطیل کے دوران اسکول کھلا رکھنے اور سمر کیمپس کے انعقاد کرنے والوں کیخلاف کارورائی ہوگی / ناظم تعلیم کشمیر

سرینگر / سی این آئی // کسی بھی پرائیویٹ کوچنگ سنٹر کو مناسب رجسٹریشن کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کا اعلان کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ گرمائی تعطیلا ت کے دوران اسکول کھلیں رکھنے اور سمر کیمپس کے انعقاد کرنے والوں اسکولوں کے خلاف قانونی کارورائی کی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ کسی بھی پرائیویٹ کوچنگ سنٹر کو مناسب رجسٹریشن کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوںنے کہا کہ محکمہ نے تمام کوچنگ مراکز کو رجسٹریشن یا تجدید کا عمل مکمل کرنے کے لیے ایک ماہ کی آخری تاریخ دی ہے۔ایتو نے کہا ’’ کوچنگ سنٹر چلانے کے لیے ہر گروپ یا فرد کی منصوبہ بندی کے لیے اسے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹر کرنا ضروری ہے۔ رجسٹریشن طلبہ کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے اور اس میں مستحق طلبہ کیلئے 10فیصدی سیٹ ریزرویشن شامل ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بہت سے مراکز پہلے رجسٹرڈ تھے، اب سبھی کو تازہ ترین ہدایات کے مطابق اپنی رجسٹریشن کی تجدید کرنی ہوگی۔ایتو نے یہ بھی واضح کیا کہ اسکول کے باقاعدہ اوقات کے دوران کسی بھی کوچنگ سینٹر کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرمائی تعطیل کے دوران کسی اسکولوں کو کھلا رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ نے ٹیموں کو متحرک کیا ہے جنہوں نے کئی مقامات پر چھاپے بھی ڈالیں ۔ ناظم تعلیم نے واضح کیا کہ سرکاری احکامات کی کسی کو بھی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور جو بھی ملوث پایا جائے گا ان کیخلاف قانونی کارورائی ہو گی ۔