جالندھر/یو این آئی// پنجاب کے کابینی وزیر اور سابق راجیہ سبھا ممبر سنجیو اروڑہ کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کی صبح چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی لدھیانہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کی گئی، جہاں صبح سویرے ای ڈی کی ٹیم پہنچی۔ چھاپہ ماری کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر مرکزی پولیس فورس کو بھی موقع پر تعینات کیا گیا ہے ۔ معلومات کے مطابق اروڑہ کے گھر کے علاوہ ان کے دیگر ٹھکانوں پر بھی بیک وقت کارروائی کی جا رہی ہے ۔ ای ڈی کی ٹیم نے آج صبح جالندھر کے پوش علاقے جی ٹی پی نگر میں بھی ایک بڑے کاروباری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے ۔ ای ڈی کی ٹیمیں صبح سویرے کاروباری کے گھر پہنچیں اور فی الحال دستاویزات کی جانچ جاری ہے ۔ تفتیشی ایجنسی کے اہلکار پولیس فورس کے ساتھ گھر کے اندر موجود ہیں اور بیرونی لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔










