سری نگر//نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر نے ضلع انتظامیہ سرینگر کے اشتراک سے استن مارگ ( دھارا ) میں ایک قانونی خدمات اور بیداری کیمپ کا انعقاد کیا ۔ کیمپ کا افتتاح مرکزی وزیر برائے قانون و انصاف کرن رجیجو نے جسٹس علی محمد ماگرے ، ایگزیکٹو چیئر مین جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی اور ممبر نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کی موجودگی میں کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرن رجیجو جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے کہا کہ حکومت کا فرض سماج کے مختلف طبقات کو انصاف فراہم کرنا ہے اور کہا کہ لیگل سروسز اتھارٹی اس سلسلے میں اچھا کام کر رہی ہے ۔ انہوں ے کہا کہ عدالتوں کی جانب سے ہر فرد کو انصاف تک رسائی یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں جاری ہیں تا کہ عام آدمی کو انصاف اس کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہائشیوں کو بنیادی سہولیات جیسے پینے کے پانی ، نکاسیِ آب ، سڑکیں ، بجلی اور دیگر چیزوں کا حق حاصل ہے اور کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے شروع کیا گیا آؤٹ ریچ پروگرام لوگوں کو ان کے مسائل کے حل کیلئے براہ راست رابطہ کرنے کیلئے ایک ونڈو فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ جموں و کشمیر کا ہر فرد مستفید ہو اور اس سلسے میں کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ مختلف محکموں کی طرف سے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے جن میں باغبانی ، صحت ، محصولات ، زراعت ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، لیبر ڈیپارٹمنٹ ، فاریسٹ اور ڈی ایل ایس اے سرینگر شامل ہیں جو اپنے اپنے محکموں کی مختلف فلاحی اسکیموں کو اجاگر کرتے ہیں ۔ اس موقع پر وبائلیوں کے قانونی حقوق پر ایک قانونی بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا تھا اور اس کیمپ کا مقصد بیداری سے بااختیار بنانے کی طرف سیک مثالی تبدیلی کو متاثر کرنا تھا ۔ کیمپ میں محمد اکرم چودھری چئیر مین ڈی ایل ایس اے ( پی ڈی جے ) سرینگر، ایم کے شرما ممبر سیکرٹری جموں و کشمیر ایل ایس اے، مسٹر محمد اعجاز ڈپٹی کمشنر سرینگر، سندیپ چودھری ایس ایس پی ، اچل سیٹی قانون سیکرٹری محکمہ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور ، مسٹر نور محمد میر سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ( سب جج ) سرینگراور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران اس موقع پر موجود تھے ۔










