DIPR celebاrates Republic Day_ pays homage to martyrs-26-3

ڈی آئی پی آر نے یومِ جمہوریہ منایا

شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

جموں//ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) نے میڈیا کمپلیکس ریل ہیڈ کمپلیکس میں یومِ جمہوریہ منایا ۔ ڈائریکٹر انفارمیشن جتِن کشور نے ترنگا لہرایا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کیلئے اپنی جانیں قربان کر دی تھیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر موصوف کے ساتھ محکمہ کے افسران اور عہدیدارا ن نے1995 میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر شہید ہونے والے انیل کمار ابرول ( فیلڈ پبلسٹی آفیسر ) ، ہربنس سنگھ ( پروجیکٹر آپریٹر ) اور آنچل سنگھ ( پروجیکٹر آپریٹر ) کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ہیڈ کوارٹر ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں ، ڈپٹی ڈائریکٹر (سنٹرل) ، ڈپٹی ڈائریکٹر اے وی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ( پی آر ) جموں ، اکاؤنٹس آفیسر ، انفارمیشن آفیسر، انتظامی افسر اور محکمہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔