drrons

ڈرون کے ذریعے ہتھیار سپلائی کرنے کی ایک اور کوشش ناکام

سرینگر // ڈرون کے ذریعے ہتھیار سپلائی کرنے کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے جموں میں کنٹرول لائن کے نزدیک ڈرون کے ذریعے پھینکی گئی اے کے 47رائفل اور ایک آلہ بر آمد کر لیا ہے ۔ سی این آئی کو جموں سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کے پھیلن منڈل علاقے میں پولیس و سیکورٹی فورسز نے ایک AK-47رائفل اور رات کی تاریخی میں استعمال ہونے والا ایک آلہ بر آمد کر لیا ہے جو ڈرون کے ذریعے پھینکا گیا تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد لائن آف کنٹرول کے نزدیک پھیلن منڈل علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران AK-47، تین میگزین اور دیگر اسلحہ کے علاوہ ایک آلہ بھی بر آمد کر لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اسلحہ ڈرون کے ذریعے پھینکا گیا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے اور اس معاملے کی نسبت سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔