ڈاکٹر سامون نے سکل ڈیولپمنٹ مشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی

ڈاکٹر سامون نے سکل ڈیولپمنٹ مشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی

سری نگر //پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایس ڈی ڈی ) ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران اسکل انسٹی چیوٹ میں استعداد کار لانے ، طلباء کی پلیسمنٹ اور پیش کردہ کورسز اور ٹریڈز کو اپ گریڈ کرنے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے طلباء کی جگہ کا تعین کرنے ک ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تربیتی شراکت داروں کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری ہُنر مندی اور پیشہ وارانہ علم کی فراہمی کا ہدف ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ نوجوانوں کو مستقبل کیلئے تیار کرنے کیلئے کورسز کے معیار اور مطابقت کو برقرار رکھا جانا چاہئیے اور ساتھ ساتھ روزگار کے عنصر کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے میں ترقی کے مستقبل کے پہلوؤں کو بھی مدِ نظر رکھا جانا چاہئیے ۔ پرنسپل سیکرٹری کو میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ مختلف کورسز میں طلباء کی تربیت اسانی سے جاری ہے ۔