جموں//ڈائریکٹر ڈی آئی پی آر نتیش راجورا نے کولکتہ ٹی وی کے بیورو چیف نصیر احمد جو آج صبح ایک مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، کے انتقال پر گہرے غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ اپنی تعزیتی پیغام میں ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ نصیر منفرد صلاحیت اور ذہانت کے صحافی تھے جن کی صحافت میں شراکت کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا ۔ ڈائریکٹر موصوف نے ان کی روح کے ابدی سکون اور اس مشکل وقت کے دوران سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ دریں اثنا ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) کے ملازمین نے بھی تجربہ کار صحافی نصیر احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ، جنہوں نے کافی وقت تک بیورو چیف ذی نیوز کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔ ملازمین نے نصیر احمد کی صحافتی میدان میں شراکت اور ڈی آئی پی آر کے ساتھ ان کی وابستگی کو یاد کیا ۔ ملازمین نے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے کنبہ کو ڈھارس بندھائی ۔
مودی دور نے بھارت کونیا مقام و مرتبہ عطا کیا /وزیرداخلہ امت شاہ
صارفین کو غذائی معلومات جاننے کا حق حاصل
سکاسٹ کشمیر میں بائیو انزائم انٹرپرینیورشپ کورس اختتام پذیر
’ ٹائم آف ڈے‘ بجلی ٹیرف کے نفاذ پر ابہاہم
’خانقاہوں میں کھانا تقسیم کرنے پر کوئی پابندی نہیں‘
بینک ریکارڑ کو قانونی کارروائی میں ثبوت کے طور استعمال کرنے کا معاملہ
زیارت گاہوں میں پرندوں کو دانہ ڈالنے اور کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی
’پیٹ پوجا ایپ‘ کے استعمال سے متعلق جانچ
جاوید رانا نے سلواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اورنئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا
چیف سیکرٹری نے ڈمبراکٹھوعہ میں ہائی سیکورٹی جیل کی تعمیراتی پیش رفت کامعائینہ کیا










