ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے میڈیا کمپلیکس جموں میں ’ یوم آئین‘ کی تقریبات کی قیادت کی

ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے میڈیا کمپلیکس جموں میں ’ یوم آئین‘ کی تقریبات کی قیادت کی

جموں//ڈائریکٹر اِنفارمیشن جتن کشور نے آج ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈِی آئی پی آر) میں ’’ یوم آئین‘‘ کی تقریبات کی قیادت کرتے ہوئے میڈیا کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں’’ آئین کا تمہید پڑھ کر سنایا۔تمہید پڑھنے کی تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن (ہیڈکوارٹر)، وویک پوری، ڈِپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن (پی آر) دیپک دوبے، ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل سنیل کمار، محکمہ کے دیگر افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ اس دن کو منا کر ہم اپنے آئین کے بانیوں کو تسلیم اور خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ اَپنے آپ کو تمام شہریوں کے لئے اِنصاف ، آزادی ، مساوات اور وقار کی اَقدار کو برقرار رکھنے کے لئے خود کو وقف کریں جیسا کہ ہمارے آئین میں تصور کیا گیا ہے۔ یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ یہ تقریبات حکومت کی مہم’’ہمارا سمودھان، ہمارا سوابھیمان ‘‘کا حصہ ہیں جو آج ملک بھر میں آئین کو اَپنانے کے 75 سال مکمل ہونے کے موقعہ پر شروع کی گئی تھی۔