اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی ، ضروری سہولیات کو بڑھاوا دینے کی یقین دہانی کرائی
کٹھوعہ//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے گھاٹی اور بھگتھلی صنعتی اسٹیس کٹھوعہ کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ سینئر عہدیداروں کی ٹیم بھی تھی جن میں کمشنر سیکرٹری انٖڈسٹریز اینڈ کامرس ، ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل ، ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس جموں ، منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو /سیکاپ ، ڈی سی کٹھوعہ ، ایس ایس پی کٹھوعہ ، اے ڈی سی کٹھوعہ ، جی ایم ڈی آئی سی اور دیگر افسران شامل تھے ۔ دورے کے دوران چیف سیکرٹری نے گھاٹی میں مختلف صنعتی یونٹوں کا معائینہ کیا جن میں دیویانی فوڈ انڈسٹریز پرائیویٹ لمٹیڈ ، آئیس کریم مینوفیکچرنگ پلانٹ اور ورون بیورجیز لمٹیڈ شامل ہیں ۔ انہوں نے صنعتوں کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور ان کو درپیش سہولیات اور چیلنجوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ مسٹر اتل ڈولو نے بھگتھلی میں کندھری گلوبل بیوریجز پرائیویٹ لمٹیڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں عہدیداروں نے پلانٹ اور اس کے کام کے بارے میں بریفنگ دی ۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر کی صنعتی پالیسی کی کلیدی خصوصیات پر روشنی ڈالی جس کا مقصد جے اینڈ کے میں صنعتی نمو کیلئے ایک ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ پالیسی حکومت ہند سے 28400 کروڑ روپے کے پیکج کا حصہ ہے جس سے روز گار کے مواقع پیدا کرنے اور مقامی معیشت کو فروغ دینے کے علاوہ جے کے یو ٹی میں صبعتوں کو راغب کرنا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے زور دے کر کہا کہ حکومت صنعتوں کو تمام ضروری مدد بشمول مراعات ، انفراسٹرکچر اور سنگل ونڈو کلیرنس فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ چیف سیکرٹری نے صنعتی ترقی میں ماحولیاتی استحکام کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے صنعتوں کو ہدایت دی کہ وہ ماحولیاتی قوانین اور اصولوں پر عمل کریں اور اپنے کاموں میں ماحول دوست طریقوں کو اپنائیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت صنعتوں کو تمام ضروری مدد فراہم کرے گی تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ماحولیاتی ضوابط کی تعمیل کریں گے ۔ بعد ازاں چیف سیکرٹری نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں صنعتکار گھاٹی کٹھوعہ اور بھگتھلی صنعتی اسٹیس کے ساتھ ملاقات کی سربراہی کی ۔ میٹنگ کے دوران ان اسٹیٹس میں انفراسٹرکچر اور سہولیات کی موجودہ حیثیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے علاوہ خطے میں صنعتوں کو آسان بنانے کیلئے ان معاملات کی نشاندہی کی جائے گی ۔










