جموں//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے ڈیجٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائیزیشن پروگرام ( ڈی آئی ایل آر ایم پی ) کے تحت جے اینڈ کے کے محصولات کے دیہات کے زمینی ریکارڈ کے ڈیجٹلائیزیشن کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں مالیاتی کمشنر ( اے سی ایس ) ریونیو ، کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، سیکرٹری ریونیو ، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز ، ایس آئی او این آئی سی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر اتل ڈولو نے ڈی آئی ایل آر ایم پی کے تحت زمینی ریکارڈ کی ڈیجٹلائیزیشن اور بحالی کو فروغ دینے میں یو ٹی حکومت کے عزم کی تصدیق کی اور اس کی تکمیل کیلئے افسران پر زور دیا ۔ اراضی کے ریکارڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈیجٹل طور پر اپ ڈیٹ اور شفاف زمین کے ریکارڈ زمین کے وسائل کو بہتر بنانے اور پالیسی اور منصوبہ بندی میں مدد کیلئے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کی فراہمی کی تاثیر اور کارکردگی کو بڑھانے کیلئے جغرافیائی حوالہ سے کڈاسٹل نقشوں کے ساتھ ڈیجیٹائیزڈ ریکارڈ کا انضمام ضروری ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ ریونیو کے ذریعہ پیش کی جانے والی زیادہ تر خدمات کی ضمانت پبلک سروس گارنٹی ایکٹ ( پی ایس جی اے ) کے تحت کی گئی ہے انہوں نے مختلف سطحوں پر نگرانی کی موثر خدمات کی فراہمی پر زور دیا ۔ میٹنگ کے دوران ان تک ڈی آئی ایل آر ایم پی میں پیش رفت کو اجاگر کرنے اور یہاں سے آنے والے مستقبل کے اقدامات کو اجاگر کرنے کیلئے ایک تفصیلی پیش کش کی گئی ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈی آئی ایل آر ایم پی کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت حاصل کی گئی ہے اور جمع بندی کے ڈیجٹیلائیزیشن 6850 دیہات میں سے 6839 میں مکمل ہو چکی ہے ۔










