سرینگر//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں مختلف شاہراہوں کی تعمیر میں کی گئی تازہ ترین پیش رفت کا وقتاً فوقتاً جائیزہ لینے کیلئے این ایچ اے آئی ، این ایچ آئی ڈی سی ایل ، بیکن اور پروجیکٹ ایس اے ایم پی اے آر کے سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری اے پی ڈی ، کمشنر سیکرٹری جنگلات ، ڈویژنل کمشنر کشمیر /جموں ، سیکرٹری آر اینڈ بی ، ڈپٹی کمشنرز ، چیف انجینئر ز پی ڈبلیو ڈی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ان کاموں کو انجام دینے میں اپنی پیش رفت کو بہتر بنائیں تا کہ مقررہ ڈیڈ لائن کو بغیر کسی ناکامی کے پورا کیا جا سکے ۔ مسٹر ڈولو نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی تشکیل کے وقت انجینئرز کو موسمی حالات کو مدِ نظر رکھنا چاہئیے کیونکہ یہ اچانک نہیں ہو رہے ہیں بلکہ ہمارے موسمی کلینڈر کا حصہ ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی اور متعلقہ ڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ان منصوبوں کا ماہانہ جائیزہ لینے کے علاوہ سائٹس کا دورہ کریں تا کہ ان کی پیش رفت میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے ۔ انہوں نے ان پروجیکٹوں کو جلد از جلد عوام کو وقف کرنے کیلئے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں سے مکمل تعاون کرنے پر بھی زور دیا ۔ اس موقع پر مسٹر ڈولو نے ہر کام میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا پروجیکٹ وار جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران این ایچ اے آئی کے جن اہم پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا گیا ان میں دہلی ۔ امرتسر ۔ کٹرہ ایکسپریس وے کے مختلف مراحل ، رنگ روڈ جموں پر ٹنل کا باقی ماندہ کام ، اودھمپور ۔ رام بن سیکشن پر سرنگیں خاص طور پر دلواس اور کیفٹیریا موڑ شامل ہیں ۔ این ایچ 44 کے رام بن بانہال سیکشن میں مروگ سے ڈگڈول ٹنل اور ڈگڈول سے خونی نالہ سرنگیں ان کے جائیزے کیلئے سامنے آئیں ۔ ان کے علاوہ بانہال بائی پاس کے افتتاح کو بھی اس میٹنگ میں نمایاں طور پر پیش کیا گیا ۔ رنگ روڈ سرینگر کے مختلف فیز پر جاری کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں این ایچ آئی ڈی سی ایل کے جن سڑک پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا گیا ان میں زوجیلہ ٹنل ، زیڈ موڑ ٹنل ، جموں ۔ اکھنور روڈ ، چنینی ۔ سدھ مہادیو روڈ ، گوہا ۔ کھیلانی ، کھیلانی کھنہ بل ہائی ویز اور سنگھ پورہ ۔ ویلیو ٹنل کی تکمیل کی پیش رفت شامل ہے ۔ میٹنگ میں پروجیکٹ بیکن اور سمپارک کے تحت بی آر او کے ذریعے چلائے گئے پروجیکٹوں کے علاوہ آر اینڈ بی کے پروجیکٹوں کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔
مودی دور نے بھارت کونیا مقام و مرتبہ عطا کیا /وزیرداخلہ امت شاہ
صارفین کو غذائی معلومات جاننے کا حق حاصل
سکاسٹ کشمیر میں بائیو انزائم انٹرپرینیورشپ کورس اختتام پذیر
’ ٹائم آف ڈے‘ بجلی ٹیرف کے نفاذ پر ابہاہم
’خانقاہوں میں کھانا تقسیم کرنے پر کوئی پابندی نہیں‘
بینک ریکارڑ کو قانونی کارروائی میں ثبوت کے طور استعمال کرنے کا معاملہ
زیارت گاہوں میں پرندوں کو دانہ ڈالنے اور کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی
’پیٹ پوجا ایپ‘ کے استعمال سے متعلق جانچ
جاوید رانا نے سلواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اورنئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا
چیف سیکرٹری نے ڈمبراکٹھوعہ میں ہائی سیکورٹی جیل کی تعمیراتی پیش رفت کامعائینہ کیا










