جموں //چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کے کام کاج کا معائینہ کرنے اور اس کے تعلیمی کاموں کا جائیزہ لینے کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس جموں یونیورسٹی تالاب تلو کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعلیم شانت منو بھی تھے ۔ اس دورے کے دوران چیف سیکرٹری کو انسٹی ٹیوٹ کے نصاب سے آگاہ کیا گیا جو نو آرٹس کے مضامین یعنی چار بصری فنون اور موسیقی سے متعلق پانچ سلسلوں کی تربیت پیش کرتا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ کی کارروائیوں کا جائیزہ لیتے ہوئے انہوں نے بحالی اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا ۔ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں چیف سیکرٹری نے انسٹی ٹیوٹ کو اس کے زیادہ سے زیادہ کام کیلئے اضافی زمین اور وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ زمین کے ایک قابل ذکر حصے کو منتقل کرے جس میں اس علاقے میں موجودہ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کھڑی کی جا سکے ۔ انہوں نے دیگر امور کا بھی جائیزہ لیا جن میں بھرتی کے قواعد ، عمارت کی ضروریات اور جدید آلات کی ضرورت شامل ہیں ۔ مسٹر اتل ڈولو نے اسٹوڈیوز کے قیام ، تعلیمی آلات کیلئے اسٹوریج کی سہولیات کو بڑھانے اور انسٹی ٹیوٹ میں نئی تعلیمی پالیسی ( این ای پی ) 2020 کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے نیا انفراسٹرکچر بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈپٹی کمشنر جموں ، ڈین اکیڈمکس ، ڈین سوشل سائینسز رجسٹرار جموں یونیورسٹی ، ایچ او ڈی فائن آرٹس ، ایچ او ڈی پینٹنگ ، انسٹرکٹر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔










