جموں//چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورانگ کے پولے نے نرواچن بھون میں ایک کافی ٹیبل بُک کا اِجرا ٔکیا جس میں حال ہی میں ختم ہوئے اسمبلی اِنتخابات کے دوران سانبہ ضلع میں کی گئی اِنتخابی سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ راجیش شرما بھی موجود تھے۔یہ کتاب ایک بصری بیانیہ پر مبنی ہے جس میں ضلع کے اِنتخابی سفر کو اُجاگر کیا گیا ہے اور اِنتخابی مدت کے دوران اُٹھائے گئے مختلف اَقدامات کی نمائش کی گئی ہے جس میں سسٹیمٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹنر شپ (ایس وِی اِی اِی پی) پروگرام پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔کافی ٹیبل بُک کا مقصد سانبہ ضلع میں جمہوری عمل کی ایک جامع اور دلکش بصری تاریخ فراہم کرنا ہے جس میں اِنتخابی طریقۂ کار میں شفافیت اور کمیونٹی کی شرکت پر زور دیا گیا ہے۔اِس موقعہ پر ڈِپٹی ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر سنیل اَنگرال، ڈِسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ایکشو شرما اور این ٹی الیکشنز کوثر ناز بھی موجود تھے۔










