SNOW

چلہ خود نے آتے ہی اپنا جلوہ دکھا دیا ، پوری وادی سفید چادر کی لپیٹ میں

بالائی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں میںکہیں جم کر تو کہیں ہلکی برفباری سے معمول کی زندگی متاثر

سرینگر // چلہ خورد نے آتے ہی اپنا کمال دکھا جس دوران محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی برفباری ریکارڈ کی گئی ، کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی درجے کی برفباری سے شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران خشک موسم کے ساتھ ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق چلہ خود نے آتے ہی اپنا زور دیکھایااور میدانی علاقوں میں طویل خشک سالی کو ختم کیا ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ اور سنیچروار کی درمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوںمیںبھی اچھی خاصی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال وجنوب میں ہلکی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ۔جمعہ کی رات سے ہی شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ ، اننت ناگ ، کولگام ، شوپیان ، پلوامہ، گاندربل ، کپواڑہ ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے علاوہ بڈگام میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو رات کو وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ دوران شب سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں 10 انچ برف جمع ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بھی قریب 3 انچ برف باری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے بیشتر علاقوں میں بالائی و میدانی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شبانہ بارشیں ہوئی ہیں۔اسی دوران محکمہ موسمیات کے مطابق شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی دوران برفباری کے بعد وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ہے اور رات کے درجہ حرارت میں پھر کمی ریکارڈ کی گئی ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں آج سے بہتری آنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2سے تین فروری کو موسم مجموعی طو رپر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بیچ بیچ میں ہلکی برفباری کے امکانات کو رد نہیںکیا جا سکتا ہے ۔