سری نگر//محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر نے ایک سہولیتی فلاحی اَقدام کے تحت ہفتہ کے ہر جمعہ کو اَپنے پشمینہ ٹیسٹنگ اینڈ کوالٹی سرٹیفکیشن سینٹر (پی ٹی کیو سی سی) میں کاریگروں اور بُنکرکمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مشہور کشمیر دستکاری مصنوعات پر لیبل لگانے کے لئے خصوصی طور پر مختص کیا ہے۔پی ٹی کیو سی سی کرافٹ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ (سی ڈِی آئی) میں کشمیر پشمینہ، کانی اور سوزنی کڑھائی، ختم بند سیلنگ، اخروٹ لکڑی کی نقش و نگاری اور پیپر ماشی کی 6 عالمی شہرت یافتہ جی آئی رجسٹرڈ دستکاریوں کی برانڈنگ اور کیو آر کوڈِنگ کے لئے وَن سٹاپ سینٹر ہے۔ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈی لو م ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے دستکاروں اور بُنکروں کو مشورہ دیا کہ وہ جمعہ کے دِن پی ٹی کیو سی سی سے رابطہ کریں تاکہ وہ اَپنی مصنوعات کی تصدیق اور کیو آر کوڈڈ مقررہ وقت میں حاصل کرسکیں۔ اُنہوں نے مزید کہا، ’’جمعہ کو خاص طور پر ان کاریگروں اور بُنکروں کی سہولیت کے لئے ریزرو ڈے کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جو عام طور پر اِس دِن اَپنی ہفتہ وار چھٹی لیتے ہیں۔‘‘
مودی دور نے بھارت کونیا مقام و مرتبہ عطا کیا /وزیرداخلہ امت شاہ
صارفین کو غذائی معلومات جاننے کا حق حاصل
سکاسٹ کشمیر میں بائیو انزائم انٹرپرینیورشپ کورس اختتام پذیر
’ ٹائم آف ڈے‘ بجلی ٹیرف کے نفاذ پر ابہاہم
’خانقاہوں میں کھانا تقسیم کرنے پر کوئی پابندی نہیں‘
بینک ریکارڑ کو قانونی کارروائی میں ثبوت کے طور استعمال کرنے کا معاملہ
زیارت گاہوں میں پرندوں کو دانہ ڈالنے اور کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی
’پیٹ پوجا ایپ‘ کے استعمال سے متعلق جانچ
جاوید رانا نے سلواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اورنئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا
چیف سیکرٹری نے ڈمبراکٹھوعہ میں ہائی سیکورٹی جیل کی تعمیراتی پیش رفت کامعائینہ کیا










