سرینگر//پیرزادہ سعید /سرحدی سب ڈویژن کرناہ میں محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے پروگرام پی ایم سوریہ گھر,مفت بجلی وجنا پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا .کشمیر پریس سروس نمائندہ پیرزادہ سعید کے تفصیلات کت مطابق پروگرام سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا ایک سرکاری اسکیم ہے جس کا مقصد پورے ہندوستان میں گھرانوں کو مفت بجلی فراہم کرنا ہے مذکورہ اسکیم کے تحت گھرانوں و ان چارچیبل سولر پنل لگانے ہیں جس کیلئے انہیں سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔پروگرام کے دوران،محکمہ بجلی کے عہدیداروں نے قابل تجدید توانائی کے اہم ذمہ داروں پر زور دیتے ہوئے کَرناہ کے تمام شہریوں کو سنالوجو اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ اس کا استعمال کرنے والوں کو 65فیصد سبسڈی ملے گی جس سے ہم کو قابل تجدید توانائی تک مزید قابل رسائی ہوگی۔اس دوران کولوگوں کو اس کی مکمل جانکاری فراہم کی گئی کہ اس سکیم سے اپ کس طرح سے فیضیاب ہو سکتے ہیں۔










