پانی کے منصفانہ استعمال کیلئے یہ منصوبہ حکومت کے زیر غور / چیف انجینئر محکمہ جل شکتی کشمیر
سرینگر // پہلے مرحلہ کے تحت حکومت ممکنہ طو رپر تجارتی اداروں میں پانی کے میٹر نصب کریں گی کی بات کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے چیف انجینئر برہم جیوتی نے کہا کہ پانی کے منصفانہ استعمال کیلئے یہ منصوبہ حکومت کے زیر غور ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر گھر جل یوجنا اسکیم کے تحت اب تک 88 فیصد نل کے پانی کے کنکشن مکمل ہو چکے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جل شکتی محکمہ کے چیف انجینئر برہم جیوتی شرما نے کہا کہ حکومت ممکنہ طور پر پہلے مرحلے کے تحت تجارتی اداروں پر پانی کے میٹر لگائے گی۔شرما نے کہا کہ جل شکتی محکمہ نے 88 فیصد گھرانوں کا احاطہ کیا ہے جنہیں ہر گھر جل یوجنا اسکیم کے تحت نل کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ ہر گھر جل یوجنا اسکیم کے تحت اب تک 88 فیصد نل کے پانی کے کنکشن مکمل ہو چکے ہیں۔ جل جیون مشن کے تحت محکمہ مرکز اور ریاستی سطحوں سے اسکیموں کے کام اور نفاذ کی نگرانی کر رہا ہے۔ کام جاری ہے اور ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن کے تحت 88 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جب کہ باقی کام جاری ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے 31 مارچ 2025 کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔پانی کے منصفانہ استعمال پرانہوں نے کہا کہ حکومت ممکنہ طور پر پہلے مرحلے میں کے دوران تجارتی اداروں میں پانی کے میٹر لگائے گی۔انہوں نے کہا ’’ یہ حکومت کے زیر غور ہے۔ تاہم پہلے مرحلے میں ممکنہ طور پر تجارتی اداروں میں پانی کے میٹر نصب کیے جائیں گے، پھر حکومت کے حکم کے مطابق اس میں مزید توسیع کی جائے گی‘‘۔










