پہلگام کی خوبصورت وادی آڑو میں جدید سہولیات دستیاب نہیں

نہ موبائل نیٹ ورک اور ناہی اے ٹی ایم موجود ، تاجرو ں اور مقامی لوگوں کو مشکلات

سرینگر//پہلگام کی خوبصورتی وادی آڑو میں دور جدید میں موبائل ٹاور اور اے ٹی ایم کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ، ہوٹل مالکان، رستوران والوں، تاجروں ، دکانداروںکو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔ متعلقہ حکام سے اے ٹی ایم اور موبائل ٹاور نصب کرنے کی اپیل ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پہلگام سے 12کلو میٹر دور ،وادی آڑو جہاں بیرون ممالک کے سیاح جانا پسند کرتے ہیں۔آڑو وادی بستی 5ہزار نفوس پر مشتمل ہے جہاں پر نہ صرف ملکی سیاح بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد سیاحت کیلئے آتی ہے لیکن اس دور جدید میںموبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے ۔وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی تاجروں اور لوگوںنے کہا کہ آج کل ڈیجٹیل ادائیگی کا دور ہے اور ہر کوئی موبائل کے ذریعے پیسے ٹرانسفر کرنا چاہتا ہے اور آڑو میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ نہیں چلتا ہے جو کہ آن لائن لین دین کیلئے ضروری ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہاں پر اے ٹی ایم بھی موجود نہیں ہے اور اس طرح کی جدید سہولیات مئیسر نہ ہونے کی وجہ سے سیاح یہاں پر ادائیگی نہیںکرپاتے ہیںنتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہوٹل مالکان، شال، والے ، ڈرائی فروٹ والے ، گھوڑے بان وغیرہ کا کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں اور دیگر تاجروںنے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ آڑو میں موبائل نیٹ ورک کی دستیابی کیلئے اقدامات اُٹھائیے جائیں اس کے ساتھ ساتھ بینک اے ٹی ایم نصب کرنے کیلئے بھی اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ لوگوںکے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان، دکانداروں اور دیگر افراد کو لین دین میں آسانی ہوجائے ۔