پٹن میں دو گروہوں کے مابین جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی،ہسپتال منتقل

پٹن میں دو گروہوں کے مابین جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی،ہسپتال منتقل

سری نگر//ضلع بارہمولہ کے پٹن کے علاقے گنڈ ابراہیم میں بدھ کی صبح جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق گاوں میں زمین کے کچھ تنازعہ پر دو خاندانوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ان کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے دوران ایک شخص پر کلہاڑی سے حملہ کیا گیا اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے بعد میں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم، وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ جھڑپ کے دوران ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔نمائندے نے جاں بحق شخص کی شناخت ثنا اللہ ڈار (56) کے طور ہوئی ہے، جب کہ زخمی خاتون کی شناخت راجہ بیگم (45) کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی خاتون کو جدید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ساری صورتحال کی وجہ سے علاقے میں سرا سیمگی پھیل گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے کیس درج کر کے ملزمان کی تلاش تیز کر دی ہے۔اس دوران ایک پولیس اہلکار نے کے این ایس کو بتایا کہ انہوں نے ایک کیس درج کر لیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔