سرینگر///پنجاب کے دمتل علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا، دونوں کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے بتایا جات ہے ۔ حکام نے بتایا کہ بھائیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک کو ‘مردہ لایا گیا’ قرار دیا گیا جبکہ دوسرے کا علاج کیا جا رہا ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق پنجاب میں اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے دو بھائی حادثے میں زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ذرائع نے حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے دمتل کے مقام پر ایک گاڑی نے دو بھائیوں کو ٹکر مار دی۔حکام نے بتایا کہ بھائیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک کو ‘مردہ لایا گیا’ قرار دیا گیا جبکہ دوسرے کا علاج کیا جا رہا ہے۔مہلوک کی شناخت شرافت احمد خان کے طور پر کی گئی ہے اور زخمی کی شناخت رفاقت احمد خان ساکنہ براریگن شانگوس، اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔










