پلوامہ کا سنگرونی علاقہ سیاحوں کیلئے توجہ کا ایک نیا مرکز

پلوامہ کا سنگرونی علاقہ سیاحوں کیلئے توجہ کا ایک نیا مرکز

مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر ، علاقہ کو مزید جاذب نظر بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

سرینگر// جنوبی ضلع پلوامہ کا سنگرونی علاقے سیاحوں کیلئے توجہ کا ایک نیا مرکز بن چکا ہے اور گزشتہ دنوں ہوئی برفباری کے بعد کافی تعداد میں سیاح علاقے کا دورہ کرکے وہاں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو ئے۔ اسی دوران ضلع انتظامیہ پلوامہ بھی ضلع میں سیاحتی مقاما ت کو مزید جاذب نظر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں سیاحوں کے بھاری رش کے چلتے جنوبی ضلع پلوامہ کے سنگرونی علاقہ بھی ان دنوں سیاحوںکی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں زوروں پر ہے اور بیرون ریاستوں سے سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد علاقے کا رخ کر رہی ہے ۔ نئی دہلی سے تعلق علاقے سے سیاحوں نے وہاں جاکر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر آئے ہیں تاہم انہیں پلوامہ کے سنگرونی علاقے میں ایک نیا سیاحتی علاقہ دیکھنے کو ملا ۔ انہوں نے کہا کہ سنگرونی کے لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے جبکہ انہیں نون چان پلائی گئی جس سے وہ کافی لطف اندوز ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کافی اچھا ہے اور ہم دیگر سیاحوںکو بھی اس جگہ کو دیکھنے کی تلقین کرتے ہیں۔ ادھر مقامی لوگوں نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کافی خوشی ہے کہ علاقے میںسیاحوںکا رش بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ہم ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سے اپیل کرتے ہیں کہ علاقے کی جانب زیادہ سے زیادہ توجہ فراہم کی جائے تاکہ اس کو کشمیر کی ایک خوبصورت سیاحتی جگہ بنایا جائے جس سے علاقہ میں روز گار کے مواقع پیدا ہو سکے ۔ ادھر ضلع انتظامیہ پلوامہ بھی ضلع کے سیاحتی مقامات کو مزید جاذب نظر بنانے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ان کی جانب مبذول کرانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے جس دوران ایک تو ان سیاحتی مقامات کی تجدید و مرمت کے علاقہ سیاحوں کو ان مقامات پر آنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔