جموں//ضلع ترقیاتی کونسل ( ڈی ڈی سی ) کشتواڑ کی چئیر پرسن مسز پوجا ٹھاکر کی قیادت میں پاڈر کے ایک وفد نے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وفد نے نائب وزیر اعلیٰ کو پاڈر ناگسینی کے مکینوں کو درپیش اہم مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا ۔ پیش کئے گئے اہم مطالبات میں سڑک کے رابطوں کو بہتر بنانا ، بجلی کی فراہمی کے مسائل کو حل کرنا ، صحت کی سہولیات میں اضافہ اور خطے میں زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانا شامل ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کو غور سے سُنا اور فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے متعدد نمایاں مسائل کے جلد حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں ۔ بعد ازاں ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز ( اے او آئی ) گنگیال جموں کے ایک وفد نے وریندر جین کی قیادت میں صدر اور دیگر عہدیداروں نے آج نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ۔ وفد نے نائب وزیر اعلیٰ کو مائیکرو /چھوٹے صنعتی شعبے ، خاص طور پر جموں اور عمومی طور پر جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔ ملاقات کے دوران نئی صنعتی پالیسی اور مراعات کے پیکج کو شروع کرنے پر زور دیا گیا جس کا آپریشن حصہ نئی اور موجودہ صنعت کیلئے بھی مساوی ہونا چاہئیے ۔ وفد نے مقامی مائیکرو /چھوٹے سیکٹر کو مالی مراعات کی بروقت ادائیگی کے ذریعے کم از کم جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی رجیم کو اپنانے سے پہلے مروجہ رقم کے مساوی طور پر وی اے ٹی معافی ، سی ایس ٹی اور ٹول ٹیکس کی چھوٹ کے علاوہ سنٹرل ایکسائیز ڈیوٹی ریفنڈ کے ذریعے معاوضہ دینے پر زور دیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل پر غور کیا جائے گا اور ان کا مناسب طریقے سے ازالہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں پائیدار صنعتی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔
مودی دور نے بھارت کونیا مقام و مرتبہ عطا کیا /وزیرداخلہ امت شاہ
صارفین کو غذائی معلومات جاننے کا حق حاصل
سکاسٹ کشمیر میں بائیو انزائم انٹرپرینیورشپ کورس اختتام پذیر
’ ٹائم آف ڈے‘ بجلی ٹیرف کے نفاذ پر ابہاہم
’خانقاہوں میں کھانا تقسیم کرنے پر کوئی پابندی نہیں‘
بینک ریکارڑ کو قانونی کارروائی میں ثبوت کے طور استعمال کرنے کا معاملہ
زیارت گاہوں میں پرندوں کو دانہ ڈالنے اور کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی
’پیٹ پوجا ایپ‘ کے استعمال سے متعلق جانچ
جاوید رانا نے سلواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اورنئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا
چیف سیکرٹری نے ڈمبراکٹھوعہ میں ہائی سیکورٹی جیل کی تعمیراتی پیش رفت کامعائینہ کیا










