پانزوترال کے باسط نثار

امتیازی پوزیشن کے ساتھ ایروناٹیکل انجینئرنگ بیچلرس مکمل کی

ترال //پانزو ترال کے ایک ہونہار طالب علم باسط نثار بٹ ولد نثار احمد بٹ ساکن پانزو ترال نے کریسنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، چنی تامل ناڈو سے فرسٹ کلاس امتیاز حاصل کرتے ہوئے ایروناٹیکل انجینئرنگ میں بیچلر آف ٹیکنالوجی (بی ٹیک) کے ساتھ کامیابی کے ساتھ گریجویشن کیا ہے۔اس سلسلے میں جمعرات کے روز ادارے میں 14 واں کانووکیشن منعقد ہوا جس دوران ممتاز شخصیات نے اس کانووکیشن میں شرکت کر کے مختلف شعبہ جاتا کے طالب علموں کو میڈل اور ڈگریوں سے نوازا ہے۔باسط نے چنے سے سرینگر میل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آج کے منعقدہ کانووکیشن میں میڈل اور سند حاصل کی ہے۔انہوں نے کامیابی پر زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں کشمیر سے صرف میں تعلق رکھتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں ایک پروجیکٹ پر کام کر رہا ہوں۔اس دوران علاقے کے مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے باسط اور ان کے والدین کو مبارک پیش کی ہے۔ادھر ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے باسط کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔باسط کے والد صحافت سے وابستہ ہے اور انہوں نے اپنے بیٹے کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل کو دستیاب رکھنے کے لئے دن رات محنت کی ہے۔نثار احمد، بٹ سری نگر میل کا رکن بھی ہے۔خوشی کے اس موقعے پر سرینگر میل کی پوری ٹیم نے نثار احمد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ادھر ترال اور سرینگر میں کام۔کرنے والی صحافتی برادری نے نثار کوالگ الگ پیغامات میں مبار ک باد پیش کی ہے۔