ٓممبرپارلیمنٹ انجینئر رشیدپیرول پر باہر آئے

ٓممبرپارلیمنٹ انجینئر رشیدپیرول پر باہر آئے

لوک سبھا میں جموں و کشمیر میں شہری ہلاکتوں کا معاملہ اٹھایا

سرینگر// لوک سبھا کے رکن رشید انجینئر نے منگل پیرول پر باہر آنے کے بعدلوک سبھا میں شہری ہلاکتوں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ہمارا کون سستا نہیں ہے۔انہوں نے ان ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وقفہ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے،شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے ممبر پارلیمنٹ عبد الرشید شیخ جن کو انجینئر رشید کے نام سے جانا جاتا ہے، نے دعویٰ کیا کہ دو افراد، وسیم احمد میر اور مکھن دین کو “سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مبینہ طور پر” ہلاک کیا گیا اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خون سستا نہیں ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو رشید کو حراستی پیرول منظور کرتے ہوئے 11 اور 13فروری کو پارلیمنٹ میں حاضر ہونے کی اجازت دی۔ بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ راشد 2019سے تہاڑ جیل میں ہیں، جن پر علیحدگی پسندوں اور دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت کا الزام ہے انجینئررشید نے کپوارہ میں کیرن، کرناہ اور مچل کے دور دراز علاقوں تک پہنچنے کے لیے ایک سرنگ کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا، جو چھ ماہ تک ملک کے دیگر حصوں سے کٹی ہوئی ہے۔