شجرکاری اور ماحولیاتی توازن کی اہمیت کو اُجاگر کیا
جموں//وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین ، ٹرانسپورٹ ، اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما نے ماحولیاتی دیرپایت کو فروغ دینے کے مقصد سے آج ہیرا نگر میں ایک وسیع شجرکاری مہم کا اِفتتاح کیا۔یہ شجرکاری مہم محکمہ جنگلات کے اِشتراک سے منعقد کی گئی جس میں طلباء، نوجوان رضاکاروں، ماہرینِ ماحولیات، سرکاری اَفسران اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اِس موقعہ پررُکن قانون ساز اسمبلی ہیرا نگر اور کئی مقامی معززین بھی موجود تھے جنہوں نے اس مقصد کے لئے اپنا بھرپور تعاون کیا۔وزیر ستیش شرما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بالخصوص ہیرا نگر جیسے نازک ماحولیاتی توازن والے علاقوں میں ماحولیاتی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے تمام شراکت داروں کی جانب سے مسلسل اور پُرعزم کوششوں کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ بڑے پیمانے پر شجرکاری اور کمیونٹی کی شمولیت اس علاقے کو جنگلات کی کٹائی، مٹی کے کٹاؤ، پانی کی قلت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے بچانے کے لئے کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔وزیر موصوف نے کہا،’’جنگلات محض قدرتی وسائل نہیں ہیں، یہ حیات کا سرچشمہ ہیں جو حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھتاہے ، پانی کو محفوظ کرتے ہیں اور ہوا کو صاف رکھتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتے ہوئے ماحولیاتی خطرات کے پیش نظر ہم سب کا اَخلاقی فرض ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور جو قدرت نے ہمیں عطا کیا ہے اس کی حفاظت کریں۔‘‘اُنہوںنے اَپنی حکومت کی گرین اقدامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے زیرِانتظام مختلف محکمے بالخصوص اَمورِ نوجوان و کھیل کود ، نوجوانوں میں ماحولیاتی بیداری اور ماحول دوست طرزِعمل کو فروغ دینے میں سرگرم رول ادا کریں گے۔ اُنہوں نے سکولوں اور کالجوں میں ماحولیاتی بیداری اُجاگر کرنے پر زور دیا جس میں نیچر کیمپوں، ایکو کلبوں اور سبز رضاکارانہ سرگرمیاں شامل ہیں۔
ستیش شرما نے محکمہ جنگلات اور مقامی اِنتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ شجرکاری مہم کو موسمی مہمات کے بجائے یک وقتی سرگرمی کا حصہ بنایا جائے۔رُکن قانون ساز اسمبلی ہیرا نگر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کے فعال کردار کی ستائش کی اور طویل مدتی ماحولیاتی بحالی کے لئے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے میں بھرپور تعاون کا یقین دِلایا۔ کئی کمیونٹی رہنماؤں نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اور علاقے میں مستقبل میں شجرکاری کی کوششوں کی حمایت کرنے کا عہد کیا۔اِس موقعہ پر ایس ڈی ایم ہیرانگر، آر ٹی او کٹھوعہ ، ڈِسٹرکٹ اَمورِ نوجوان و کھیل کود آفیسر،محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔