VK Bidhuri

وزیر اعلیٰ نے 24گھنٹے بجلی کا روڈ میپ رکھا ہے اب اس کیلئے عوامی تعاون ضروری

عید اور دیگر تہواروں کے پر امن انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے / صوبائی کمشنر کشمیر

سرینگر // وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے 24گھنٹے بجلی کا روڈ میپ رکھا ہے اب اس کیلئے عوامی تعاون ضروری ہے کی بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بیدھوری نے کہا کہ بجلی کے درست استعمال سے ٹرانسفارمروں کو پہنچنے والے نقصان کے ساتھ ساتھ آگ لگنے کے واقعات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔سی این آئی کے مطابق سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بیدھوری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے 24×7 بجلی کا روڈ میپ رکھالیکن اس کیلئے عوامی حمایت اہم ہے ۔ بیدھوری نے کہا کہ بجلی کے درست استعمال سے ٹرانسفارمروں کو پہنچنے والے نقصان کے ساتھ ساتھ آگ لگنے کے واقعات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہواروں کی پروقار تقریبات کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔شراب پر پابندی کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا لیکن اس سلسلے میں کسی بھی حکومتی فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔اسی دوان صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ عید الفطر اور دیگر آنے والے تہواروں کے پُر امن انعقاد کیلئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔