جموں و کشمیر میں بجلی واجبات 3,747 کروڑ روپے سے تجاوز

وزیر اعلیٰ نے کاروبار کرنے میں آسانی کیلئے بعض جرائم کو غیر فوجداری بنانے کا بِل پیش کیا

جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے قانون ساز اسمبلی میں’کچھ قوانین میں ترمیم، بعض جرائم کو غیر فوجداری بنانے اور انہیں معقول بنانے کے ذریعے آسان زندگی اور کاروبار میں سہولیت فراہم کرنے اور بعض قوانین کو منسوخ کرنے سے متعلق بِل‘‘ (ایل اے بل نمبر 07 آف 2026) پیش کیا۔یہ بِل پہلے ہی سرکاری گزٹ کے ایک خصوصی شمارے میں شائع کیا جا چکا ہے۔