جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ریاست کے مہمان نوازی کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں اضافے کے ساتھ کینال روڈ جموں پر نئے تعمیر شدہ توی اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کا افتتاح کیا ۔ اس پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری ، وزراء جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، چیف سیکرٹری اتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا ، پرنسپل سیکرٹری ہاسپٹلٹی اور پروٹوکول رشمی سنگھ ، ڈائریکٹر ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول اشونی کمار ، جوائینٹ ڈائریکٹر ایچ اینڈ پی نریش کمار اور دیگر سینئر افسران اور متعلقہ عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ افتتاح کے دوران وزیر اعلیٰ نے اس سہولت کا تفصیلی معائنہ کیا جس میں وی وی آئی پی سویٹس ، منی سویٹس ، بیڈ روم ، کانفرنس ہال اور دیگر سہولیات شامل ہیں ۔ عہدیداران نے انہیں گیسٹ ہاوس میں دستیاب مختص جگہ اور جدید ترین سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس سہولت کو تیار کرنے میں محکمہ ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول کی کوششوں کی تعریف کی جو ریاستی مہمانوں اور اعلیٰ سطحی وفود کی میز بانی کیلئے ایک اہم اثاثہ کے طور پر کام کرے گی ۔










