مقدس مقام پر ہم سب نے جموں و کشمیر میں دائمی امن اور خوشحالی کی دعا کی/ ناصر اسلم وانی
سرینگر // وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ ، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،دیگر پارٹی لیڈران نے عمرہ مکمل کر لی ہے اور وہ آج یعنی سنیچروار کو نئی دہلی واپس پہنچے گے ۔ اسی دوران وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ ہم سب نے جموں و کشمیر میں دائمی امن اور خوشحالی کی دعا کی۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر کے سرکردہ لیڈروں کا ایک وفد آج یعنی سنیچروار کو عمرہ کی مقدس زیارت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کے ساتھ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، وزیر جاوید ڈار، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور نیشنل کانفرنس کے دیگر ارکان اسمبلی مشتاق گورو اور تنویر صادق بھی موجود تھے۔توقع ہے کہ یہ گروپ جموں و کشمیر پہنچنے سے پہلے سنیچروار کو دہلی پہنچے گا۔ اسی دوران مقامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ناصر اسلم وانی نے کہا’’ہم سنیچروار کو دہلی پہنچیں گے۔ ہم نے جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے دائمی امن، خوشحالی اور خوشی کیلئے دعا کی‘‘ ۔وزیر جاوید ڈار نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں جموں و کشمیر کے علاقے کے لوگوں کی اجتماعی بہبود اور ہم آہنگی کیلئے ہیں۔این سی ممبر اسمبلی ایز تنویر صادق اور مشتاق گورو نے ان جذبات کی بازگشت کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی لانے، ان کی پریشانیوں کو مٹانے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ خطے میں امن ایک پائیدار حقیقت بن جائے۔










