عمر عبداللہ نے ایک اور وعدہ پورا کیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مقدس ماہِ رمضان المبارک کے آغاز پرلوگوں کو مبارک باد دی

جموں//وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر لوگوں کو مُبارک باد دی۔اَپنے تہنیتی پیغام میں اُنہوں اِس بابرکت مہینے میں اتحاد اور ہمدردی کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے شہریوںپر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور باہمی احترام اور ہم آہنگی کا ماحول پیدا کریں۔انہوں نے کہا،’’ یکجہتی اور اتحاد کا جذبہ جموں و کشمیر میں ایک مضبوط اور مستحکم معاشرے کی تشکیل میں مدد کرے گا۔‘‘وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دعا کی کہ اللہ سبحان وتعالیٰ سب کی دعائیں قبول فرمائے اور اس مقدس مہینے میں روزے اور عبادات کو قبول کرے۔اُنہوں نے جموں وکشمیر کے تمام لوگوں کے لئے امن ، خوشحالی اور بھلائی کی دعا بھی کی۔اُنہوں نے مزید کہا،’’اللہ کی رحمت سب پر ہو۔ رمضان مبارک!‘‘