جموں//وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شب برأت کے مقدس موقعہ پرلوگوں کو مُبارک باد پیش کی ہے ۔ یہ مقد س رات اللہ سبحان وتعالیٰ سے مغفرت ، رحمت اور برکتیں مانگنے کے لئے مخصوص ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اَپنے پیغام میں شب برأت کی روحانی اہمیت کو اُجاگر تے ہوئے کہا کہ یہ شب برأت خود احتسابی او ردعا کی رات ہے جس میں مسلمان اللہ تعالیٰ سے مغفرت اوربخشش طلب کرتے ہیں۔اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اِس موقعے کے روحانی فیض کو حاصل کریں اور تمام اِنسانیت کی بھلائی کے لئے دعا کریں۔وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا بھی کی۔










