جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج لوگوں کو ہیرتھ (مہاشیوراتری) کے موقعہ پر دِلی مُبارک باد پیش کی۔وزیر اعلیٰ نے اَپنے مُبارک بادی کے پیغام میں اِس تہوار کو ایک پرمسرت موقع قرار دیا جوعقیدت اور روحانی تجدید کا ایک لمحہ ہے۔اُنہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار ہر گھر اور منانے والوں کے لئے امن اورخوشحالی کی نوید لے کر آئے۔وزیراعلیٰ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بھی مُبارک باد پیش کی اور پوسٹ کیا ،’’سب کو پرمسرت موقعہ پر ہیرتھ کی مبارک ہو ۔دعا ہے کہ یہ تہوار ہر گھر میں اَمن اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے ۔ہیرتھ مبارک ۔‘‘










