وزیر اعظم نے سونہ مرگ ٹنل کا اِفتتاح کیا اور سونہ مرگ میںعوامی تقریب میں شرکت کی

وزیر اعظم نے سونہ مرگ ٹنل کا اِفتتاح کیا اور سونہ مرگ میںعوامی تقریب میں شرکت کی

سری نگر / /لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ سونہ مرگ ٹنل کے اِفتتاح کے ساتھ ہی جموںوکشمیر کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے ۔میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کا شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے جموں وکشمیر یوٹی کے لوگوں کے خوابوں اور اُمنگوں کو پورا کیا اور ایک ایسا ماحول بنایا ہے جو عام آدمی کوپروان چڑھنے اور باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنا رہا ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ سونہ مرگ ٹنل جموں و کشمیر کے لئے’’بھاگیہ ریکھا‘‘ یعنی لائف لائن ہے جو خوبصورت سونہ مرگ سے سال بھر رابطے کو ممکن بناتی ہے۔ یہ مقامی معیشت اورسرمائی سیاحت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور خطے میں معاش اور تجارت کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

PM inaugurates Sonamarg Tunnel project at Sonamarg, in Jammu and Kashmir on January 13, 2025.

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔اُنہوں نے اندھیروںسے نکل کر لوگوں کی زندگی میں اُمید کی کرن پیدا کی ہے۔ کتابوں میں جموں و کشمیر کا ذکر جنت کے طور پر کیا گیا ہے اور اُنہوں نے اسے حقیقت بنایا ہے۔ آج دہشت گردی کے بجائے سیاحت پر بات ہو رہی ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ یہ زمینی منصوبہ جموںوکشمیر یوٹی کی تیز رفتار اور جامع ترقی کے لئے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔ اِس ٹنل کے کھلنے سے نہ صرف سونہ مرگ میں سیاحتی شعبے کی قسمت بدل جائے گی بلکہ اِس علاقے کی سماجی اور معاشی حالت بھی بدل جائے گی۔اُنہوں نے کہا،’’میں گگن گیر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سونہ مرگ ٹنل پروجیکٹ کے کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آج ہم نے سٹریٹجک نقطہ نظر سے بھی ایک بڑی پروان چڑھائی ہے اور اَپنی مسلح اَفواج کی آواجاہی کو آسان بنانے کے لئے ایک مضبوط بنیادی ڈھانچے کی مدد فراہم کی ہے۔

PM inaugurates Sonamarg Tunnel project at Sonamarg, in Jammu and Kashmir on January 13, 2025.

زیر تعمیر زوجیلہ ٹنل جو 2026 ء تک مکمل ہونے کا اِمکان ہے، پورے سال لداخ سے رابطے اور دُور دراز علاقوں میں بغیر کسی رُکاوٹ کے ضروری خدمات کو یقینی بنائے گی۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی بے مثال توسیع، نئے صنعتی اِنقلاب، شاہراہوں کا بڑا نیٹ ورک، نچلی سطح پر جمہوریت کی مضبوطی، زراعت اور باغبانی شعبے میں نیا اِنقلاب، سماجی و اِقتصادی شعبوں کی بحالی اور محروم طبقوں کی ترقی نے ایک ترقی یافتہ خود انحصارجموں کشمیر کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ اَمن و استحکام نے سیاحتی شعبے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

PM in a group photograph during the inauguration of Sonamarg Tunnel at Sonamarg, in Jammu and Kashmir on January 13, 2025.

غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 300 فیصد اِضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیرمیں 2024 ء میں 2.35 کروڑ سیاح وارد ہوئے ہیں جبکہ 2023 ء میں2.11 لاکھ سیاحوں نے جموں کشمیر کا دورہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ وزیر اعظم کی قیادت میں ہم ایک بے مثال سڑک اور ٹنل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔‘‘

٭… جموں کشمیر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے سڑک اور شاہراہوں کے منصوبے چل رہے ہیں۔
٭…دہلی۔ امرتسر۔ کٹرا ایکسپریس وے پرکام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ بارہمولہ۔ کپواڑہ۔ ترہگام قومی شاہراہ، بارہمولہ۔اوڑی ہائی وے، پٹن بائی پاس، بارہمولہ بائی پاس اور کئی دیگر پروجیکٹوں کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی میں سڑک رابطہ کو مضبوط بنانا ہے۔
٭… 8 ٹنلوں کے منصوبوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور دسمبر 2025 ء تک مکمل ہونے کا اِمکان ہے۔
٭… سُدھ مہادیو۔درنگا ٹنل اور سنگھ پورہ۔وائیلو ٹنل پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔
٭… نبارڈ کے تحت تقریباً 144 سڑک اور پُل منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔
٭…ہم نے پی ایم جی ایس وائی کے تحت جموں کشمیر کے 99 فیصد سے زیادہ دیہاتوں کو سڑک سے جوڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور باقی 09 دیہاتوں سے جلد ہی رابطہ قائم کیا جائے گا اور اُنہیں سماجی و اِقتصادی ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑا جائے گا۔
٭… کشمیر کو کنیا کماری سے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑنے کا خواب جلد ہی حقیقت بن جائے گا۔ اودھمپور۔سری نگر۔بارہمولہ ریل لنک کا اِفتتاح سماجی و اِقتصادی ترقی اور قومی یکجہتی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔

سونہ مرگ ٹنل پروجیکٹ تقریباً 12 کلومیٹر طویل، 2,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ 6.4 کلومیٹر لمبائی کی سونہ مرگ مین ٹنل، ایک ایگریس ٹنل اور اپروچ سڑکوں پر مشتمل ہے۔یہ سطح سمندر سے 8,650 فٹ سے زیادہ کی اونچائی پر واقع سری نگر اور سونہ مرگ کے درمیان لیہہ کے راستے ہر موسم کے رابطے کو بہتر بنائے گی، لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے کے راستوں کو بائی پاس کر ے گی اور اور تزویراتی طور پر اہم لداخ خطے تک محفوظ ،بلا تعطل اوربغیر کسی رُکارٹ کے رَسائی کو یقینی بنائے گی۔