لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اَمرتسر سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سٹیشن کے درمیان بھارت ٹرین وقف کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ اَدا کیا
نئی دہلی/ کٹرا// وزیر اعظم نریندر مودی نے اَمرتسر۔ شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا وَندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دِکھائی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے اَمرتسر سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سٹیشن کے درمیان وَندے بھارت ٹرین کو وقف کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا ،’’ نئی وَندے بھارت ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں کے لئے سفر کو آسان بنائے گی اور مقامی معیشت کی رفتار کو تیز کرے گی۔ ترقیاتی عمل کو مزید رفتار دے گی۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر کے ٹرانسپورٹ اِنفراسٹرکچربالخصوص ریلوے میںبے مثال ترقی ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 9؍ اگست کو پنجاب سے اننت ناگ پہنچنے والی پہلی مال بردار ٹرین نے کشمیر وادی کے ٹرانسپورٹ ڈھانچے اور تجارت میں ایک اہم سنگ میل قائم کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اَپنے پیغام میں کہا،’’میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کا امرتسر سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سٹیشن کے درمیان وَندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دِکھانے کے لئے شکر گزار ہوں۔وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر کے ٹرانسپورٹ اِنفراسٹرکچر بالخصوص ریلوے میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ئی وَندے بھارت ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کے عقید ت مندوں کے لئے سفر کو آسان بنائے گی اور مقامی معیشت کی ترقی کی رفتار کو تیز کرے گی۔ کل پہلی مال بردار ٹرین پنجاب سے اننت ناگ پہنچی جو وادیٔ کشمیر کے ٹرانسپورٹ ڈھانچے اور تجارت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔‘‘ٹرین کا شیڈول میں 26406 شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا – امرتسر وندے بھارت ایکسپریس ٹرین صبح 6:40 بجے کٹرا سے روانہ ہو کر اسی دن دوپہر 12:20بجے امرتسر پہنچے گی۔واپسی میں 26,405 امرتسر ۔ شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا وَندے بھارت ایکسپریس ٹرین شام4:25 بجے امرتسر سے روانہ ہو کر رات 10 بجے کٹرا پہنچے گی۔یہ ٹرین منگل کے علاوہ ہفتے میں چھ دِن چلے گی۔










