جموں / /وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے گورو گوبند سنگھ جی کی جینتی کے موقعہ پر سکھ برادری کومُبارک باد پیش کی ہے۔وزیراعلیٰ نے اَپنے تہنیتی پیغام میںگورو گوبند سنگھ جی کی زِندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی جنہوں نے سچائی ، ایمانداری اور اَپنے لوگوں سے وفاداری کی مثال پیش کی۔اُنہوں نے کہا کہ گورو کے نظریات اور اَقدار دُنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کرتے رہتے ہیں اور آنے والی نسلیں اُن کی قدر کریں گی۔اِس مبارک موقعے پر وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور سکون کے لئے دعا کی اور اُمید ظاہر کی کہ اِس دن کا جذبہ تمام کمیونٹیوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دے گا۔










