جموں//وزیر برائے تعلیم سکینہ اِیتو اوروزیر برائے محکمہ زرعی پیداوارجاوید احمد ڈار نے شب برأت کے مبارک موقعے پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو دلی مُبار ک باد پیش کی ہے۔وزرأ نے اَپنے الگ الگ پیغامات میں اس مقدس رات کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا یہ عبادت کرنے اور دعا ئیں مانگنے کی رات ہے۔وزرا ٔنے لوگوں سے کہاکہ وہ مغفرت طلب کریں ، امن کے لئے دعا کریں اور تمام کمیونٹیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں۔وزرأ نے کہا ،’’شب برأت برکتوں اور رحمتوں کی رات ہے۔ یہ بخشش، مغفرت طلب کرنے اور سب کی بھلائی کے لئے دعا کرنے کا وقت ہے۔‘‘اُنہوں نے اتحاد اور مہربانی پر بھی زور دیتے ہوئے لوگوں کو ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ترغیب دی۔وزرأ نے شہریوںسے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کریں۔ وزرأ نے تمام لوگوں کو تاکید کہ اس موقعہ کو خلوص نیت کے ساتھ منائیں اور اِسلام کی حقیقی اَقدار کو اَپنائیں۔










