ورلڈ کرافٹ کونسل کے نائب صدر نے سرینگر کے اسکول آف ڈیزائنز کا دورہ کیا

سرینگر//کشمیر ہاٹ نمائشی میدان سرینگر میں اسکول آف ڈیزائن کو ورلڈ کرافٹ کونسل کی نائب صدر نادیہ میر کے سرینگر کے دورے کے دوران میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ۔ یہ دورہ عالمی دستکاری کونسل کے 60 ویں جوبلی جشن کے توسیعی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ہوا ، جس کی میز بانی جموں و کشمیر حکومت نے کی تھی ۔ نادیہ میر نے کشمیر ہاٹ میں انسٹی ٹیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی اور وہاں بنائے جانے والے جدید ڈیزائنوں اور کشمیری دستکاری کے ماسٹر پیس میں گہری دلچسپی لی ۔ ورلڈ کرافٹس کونسل کی نائب صدر نے اسکول آف ڈیزائن کشمیر کے عہدیداروں کو ان کی غیر معمولی دستکاری اور تخلیقی صلاحیتوں پر سراہا ۔ نائب صدر نے ایک انٹر ایکٹو سیشن کے دوران انسٹی ٹیوٹ میں اختراعی تخلیقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکول آف ڈیزائنز سرینگر میں کیا جا رہا کام ٹیم کی قابلیت اور لگن کا ثبوت ہے ۔