Union MoS for W&CD and AYUSH visits Ganderba

وادی کشمیر جڑی بوٹیوں کا خزانہ

مرکزی وزیر نے ایک روزہ فارمرس کپسٹی بلڈنگ پروگرام کی صدارت کی

گاندربل// مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت آیوش ، خواتین ترقی و اطفال منج پارہ مہندر بھائی نے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اور ہسپتال ( جی یو ایم سی اینڈ ایچ ) نوا باغ گاندربل کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے آیوش کے تحت ادویات کے پودوں کے فروغ، کاشت کے لئے کسانوں اور کاشت کاروں کے لئے ایک روزہ کپسٹی بلڈنگ پروگرام کی صدارت کی۔ یونانی میڈیکل کالج و ہسپتال نوا ب باغ گاندربل میں یک روزہ کپسٹی بلڈنگ پروگرام جس کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جے اینڈ کے اور سٹیٹ میڈکل پلانسٹس بورڈ نے کیا تھا۔ اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے صحت کے فروغ اور بیماریوں کی روکتھام کے لئے ملک میں اِستعمال ہونے والی دوائوں کی جڑی بوٹیوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کشمیر کو جڑی بوٹیوں کا خزانہ قرار دیا۔ اُنہوں نے کشمیر کے کاشت کاروں کو کچھ اعلیٰ کمر شل ویلیو میڈیکل پلانٹس کی جدید زرعی تکنیکوں پر تربیت دینے کے لئے زور دیا۔مرکزی وزیر مملکت منج پارہ مہند بھائی نے فارمرس بلڈنگ پروگرام میں شرکت کرنے والے کسانوںاورکاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت دسمبر 2022ء کے اختتام تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے پر مرکوز ہے اور اِس سلسلے میں کسانوں کے فائدے کی خاطر مختلف سکیمیں شروع کی گئی ہیں اور آیوش اِداروں کو مضبوط بنانے کے لئے وزارتِ آیوش توجہ مرکز کی ہوئی ہے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر آیوش جے اینڈ کے ڈاکٹر موہن سنگھ نے اَپنے خطاب میں ادویات پودوں سے صحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے پچاس برس کے وقفے کے بعد جموںوکشمیر یوٹی میں پہلایونانی میڈیکل کالج قائم کرنے پر وزارت ِآیوش کے تعاون کا شکریہ بھی اَدا کیا۔ریجنل ڈائریکٹر آر سی ایف سی نارتھ ڈاکٹر شیخ بلال نے مستقبل میں جے اینڈ کے کو دوائوں اور ایرومیٹک پودوں کا مرکز بنانے میں کسانوں اور کاشت کاروں کے کردارکو اُجاگر کیا۔اِس سے قبل ڈاکٹر منج پارہ مہندر بھائی نے او پی ڈی بلاک ، آپریش تھیٹر بلاک ، ہسپتال کے اندر مختلف لیبارٹریوں اور تعلیمی عمارت کے تمام بلاکوں بالخصوص فارما کولوجی ، اناٹومی اور فزیا لوجی لیبارٹریوں کا چکر لگا یا۔ اُنہوں نے بی یو ایم ایس کے پہلے بیچ کے طلباء کے ساتھ بھی اِستفسار کیا اور انہیں مستقبل کے قابل ڈاکٹر کے طور پر تیار کرنے کے لئے بہترین آیوش میڈیکل تعلیم فراہم کرنے پر زور دیا۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ یہ منصوبہ جے اینڈ کے ہاوسنگ بورڈ کی جانب سے 32.50کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں صحت سہولیات دستیاب ہیں اور مستقبل میں اِس ہسپتال کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لئے مزید اِضافہ کیا جائے گا۔بعد میں مرکزی وزیر مملکت نے کسانوں اور کاشت کاروں کو مبارک باد دی اور جموںوکشمیر یوٹی میں میڈیکل پلانٹ اِنڈسٹری سے وسیع اقتصادی اور آمدنی پیدا کرنے کے لئے معیاری پودوں کا سامان اور بیج دئیے۔