نیشنل سائنس اولمپیاڈ میں سوشل اردو ہائی اسکول کی شاندار کامیابی

سرینگر / /سائنس اولمپیاڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل سائنس اولمپیاڈ مقابلہ جاتی امتحان میں سوشل اردو ہائی اسکول کے طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے چھ گولڈ میڈل آف ایکسیلنس اپنے نام کیے۔کشمیر پریس سروس کو شولاپور کے نامور ماہر تعلیم اور قلمکارسلطان اخترموصولہ بیان کے مطابق گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ میں اذہان ابراہیم شاہ پورے(ششم)، یوسرہ ضمیر شیخ (ہفتم)، ایمن زین الدین پٹھان (ہفتم)، راشدہ مبین ملا (ہشتم)، ذکیہ شبیر شیخ (ہشتم) اور فائزہ عبدالکریم مجاور (نہم) شامل ہیں۔ان طلبہ کی شاندار کامیابی پر اسکول کے صدر مدرس رسول چودھری، نائب صدر مدرس امتیاز شابدی، سپروائزر یاسمین شیخ اور تمام اساتذہ نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر اساتذہ رضوان شیخ، جنید شیخ اور سید ظہیر الدین کی محنتوں کو بھی سراہا گیا۔