نیتاجی سبھاش چندربوس کولیکر وزیر اعظم اور ممتا بنرجی کے بیچ سیاسی کشمکش جاری

23-01-2021/=کولکاتہ: وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کے مابین مجاہدآزادی نیتاجی سبھاش چندربوس کولیکرسیاسی کشمکش جاری ہے۔ وزیر اعظم کولکاتہ آرہے ہیں۔ شام ساڑھے تین بجے سے ان پروگرام ہے۔ وزیر اعظم کا پہلا پروگرام نیشنل لائبریری میں ہونا ہے۔ یہ پروگرام شام ساڑھے چار بجے تک چلے گا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نیتا جی جینتی کو یوم بہادری کے طور پر منانے کے لئے تاریخی وکٹوریہ میموریل کا دورہ کریں گے۔ تقریب کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دوسری طرف چیف منسٹر ممتا بنرجی نیتا جی سبھاس چندر بوس کے مجسمے تک شیام بازارسے پیدل یاتراکرنے والی ہیںجس میں ان کی پارٹی کے بہت سے رہنما شامل ہیں۔ ممتا نے نیتا جی جینتی کو یوم دیشنائک منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی جنوبی کولکاتہ کے وکٹوریہ میموریل کمپلیکس میں منعقدہ پراکرم دیوس کے افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس دن ، نہ صرف پروگرام بلکہ وکٹوریہ میموریل میں دو نئی گیلریوں کا افتتاح وزیر اعظم مودی کریں گے۔نیتا جی کے لئے ایک گیلری تیار کی گئی ہے۔ اس کا نام نربھک سبھاش ہے۔ ایک اور گیلری جو ملک کے دیگر تحریک آزادی کارکنوں کے ساتھ تیار کی گئی ہے اس کا نام وپلوی بھارت ہے۔ ‘آمرا نوتن یونری دوت ‘ نامی ایک ثقافتی پروگرام بھی نیتا جی پر منعقد کیاجائے گا۔