نہرو یوا کیندر نے نوجوانوں کو نیشنل یوتھ کارپس سکیم کے تحترَضاکاروں کے طور پر کام کرنے کی دعوت دی

نہرو یوا کیندر نے نوجوانوں کو نیشنل یوتھ کارپس سکیم کے تحترَضاکاروں کے طور پر کام کرنے کی دعوت دی

جموں//جموں وکشمیر نہرو یوا کیندر ( این وائی کے ) سنگٹھن نے یکم ؍ اپریل 2023ء کو 18سے 29 برس کی عمر کے نوجوانوں کونیشنل یوتھ کارپس سکیم کے تحت جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز کے تمام اَضلاع میں اعزازی بنیادوں پر قومی نوجوان رضاکاروں کے طور پر شمولیت کے لئے مدعو کیا ہے ۔اِن نوجوانوں کو رَضا کارانہ گروپو ں میں منظم کر کے ان کی صلاحیتوں کو قوم کی تعمیر کے لئے اِستعمال کرنے کے لئے تعینات کیا جائے گا ۔ انہیں صحت ، خواندگی ، صفائی ستھرائی اور دیگر سماجی مسائل کے بارے میں مہم اور بیداری پروگرام منعقد کرنے کا کام سونپا جائے گا اور ان سے اِنتظامیہ کی ایمرجنسی صورتحال یا مختلف پروگراموں کی عمل آوری میں مدد کے لئے بھی کہا جاسکتا ہے ۔سکیم کے تحت کم سے کم 10ویں پاس اُمید وار اہل ہوں گے اور کوئی باقاعدہ طالب علم این وائی سی رَضاکارانہ طور پر درخواست دینے کا اہل نہیںہے ۔تعینات رَضاکاروں کو 5,000 روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔یہ نہ تو بامعاوضہ ملازمت ہے اور نہ ہی حکومت کے ساتھ ملازمت کا دعویٰ کرنے کا کوئی قانونی حق فراہم کرتا ہے۔دِلچسپی رکھنے والے نوجوان سکیم کی مزید تفصیلات اوردرخواست کے پروفارما کے لئے محکمہ کی ویب سائٹ nyks.nic.inپر دیکھ سکتے ہیں ۔کسی بھی سوال کے لئے نوجوان حکیم عبدالعزیز ڈپٹی ڈائریکٹر سری نگربرائے کشمیر ڈویژن سے 7889420750 پر اورضلع یوتھ آفیسر اودھمپور خوشحال گپتا سے 9906249020 پرجموں ڈویژن ( جے اینڈ کے یوٹی) کے لئے اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیہہ تجمل آرا لداخ یوٹی کے لئے 9797007977 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔