کشمیر ٹریڈ الائنس آتشزدگی کے واقعات پر فکر مند

نوہٹہ سرینگر میں آگ کی واردات رونما ، پانچ رہائشی مکانات اور تین دکانیں جل کر خاکستر

لاکھوں روپے مالیت کا املاک راکھ کی ڈھیر میںتبدیل ، کئی کنبے آشیانوں سے محروم

سرینگر// شہر سرینگر میں اتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے بیچ نوہٹہ سرینگر میں منگل کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات میں پانچ رہائشی مکانات اور تین دکانیں جل کر خاکستر ہو ئی ۔ آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا جبکہ کئی کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق نوہٹہ سرینگر میں آگ کی ایک ہولناک واردات سے پانچ رہائشی مکانات اور تین دکانیں جل کر خاکستر ہوئی ۔ عین شاہدین کے مطابق علاقے میں منگل کی صبح آگ رونما ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کر لی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے علاقے میں پہنچ کرمقامی لوگوں ، پولیس کے ساتھ آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی اور جب تک آگ پر قابوپا لیا گیا تب تک پانچ رہائشی مکانات اور تین دکانیں جل کر خاکستر ہو ئی تھی اور ان میں موجود ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ محکمہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کے ایک اہلکار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوہٹہ کے بہاؤالدین علاقے میں صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور آس پاس کے مکانات کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے پانچ رہائشی مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ آگ لگنے سے کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف اسٹیشنوں سے کئی فائر ٹینڈرز کو موقع پر پہنچایا گیا تاکہ آگ کو بجھایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔