جموں//حکومت نے کہا کہ ترال کے نودَل علاقے میں فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل منڈی کی تعمیر کے لئے 16 کنال اراضی کی منتقلی کا عمل آخری مرحلے میں ہے اور یہ اگلے دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔وزیر برائے دیہی ترقیات جاوید احمد ڈار ایوان میں رُکن اسمبلی رفیق احمد ملک کے ایک سوال کے جواب دے رہے تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ترال حلقے کے نودَل علاقے میں فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل منڈی کے قیام کے لئے اَراضی کی منتقلی کا عمل محکمہ ریونیو کے ساتھ جاری ہے۔وزیرموصوف نے مزید کہا کہ 2020ء کے دوران 16 کنال اَراضی کی نشاندہی کی گئی جس میں 8.5 کنال سرکاری اَراضی شامل ہے۔ دستاویزات کی تصدیق اور دیگر قانونی عمل مکمل کرنے کا کام جاری ہے۔










