نئی دہلی/یو این آئی// کانگریس جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا ایم پی رندیپ سنگھ سرجیوالا نے نیٹ 2026 پیپر لیک معاملے میں مرکزی حکومت کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا امتحان کا نظام پوری طرح سے تعلیمی مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہے اور ہونہار طلباء کے مستقبل کی سرعام نیلامی ہو رہی ہے ۔ سرجیوالا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں کئی بڑے امتحانی گھوٹالے سامنے آئے ہیں، جن میں 2013 کا ویاپم گھوٹالہ، 2018 ایس ایس سی گھوٹالہ، 2021 یوپی۔ٹیٹ گھوٹالہ، ریٹ گھوٹالہ، 2022 بی پی ایس سی گھوٹالہ اور 2024 یو جی سی۔نیٹ گھوٹالہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ پیپر لیک اب صرف انتظامی چوک نہیں، بلکہ نظام کا “نیا معمول” بن چکا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2024 کے نیٹ گھوٹالے سے کوئی سبق نہیں لیا گیا اور 2026 میں بھی وہی صورتحال دہرائی گئی۔ مسٹر سرجیوالا نے کہا کہ لاکھوں طلباء آج انصاف کے مطالبے کے حق میں سڑکوں پر اترنے پر مجبور ہیں۔ کانگریس رہنما نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ کروڑوں روپے لے کر ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والے سفید پوش آقاؤں پر کارروائی کب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گڈ گورننس نہیں، بلکہ نوجوانوں کے ساتھ “سرکاری سرپرستی میں دھوکہ دہی” ہے اور ملک کا نوجوان اب اس ذہنی اذیت کو مزید برداشت نہیں کرے گا۔
جنرل دھیرج سیٹھ نے ایشین گیمز 2026میں تمغے جیتنے والے فوجی کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا
سوتیلی بیٹی کی موت، جرمن وزیر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
روس نے 2016ء کے بریگزٹ ووٹ میں مداخلت کی تھی: اینڈی
روس و یوکرین میں توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق :ٹرمپ
پوپ لیو کا پھیپھڑے میں رسولی کا انکشاف، جلد سرجری کا فیصلہ
بھارت نے قانون کی حکمرانی پر اقوام متحدہ میں پاکستان پر تنقید کی
میرا نوبیل انعام بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کو وقف
’’باپ دیکھ لے گا‘‘ تیز رفتار منی کوپر کی ٹکر سے 3 نوجوان ہلاک؛ ڈرائیور گرفتار
احتجاج کو فوڈ ڈیلیوری ایپ آرڈر سمجھتے ہیں راہول : شائنا
سی جے پی نے دہلی پولیس کو جنتر منتر احتجاج کی اجازت دینے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے










