ننگلی نالے کیلئے 16.89 کروڑروپے کے سیلاب سے بچائو کے کام جاری ۔ وزیر جل شکتی

ننگلی نالے کیلئے 16.89 کروڑروپے کے سیلاب سے بچائو کے کام جاری ۔ وزیر جل شکتی

سوپور حلقہ میں مختلف نالوں کی دیکھ ریکھ پر 3.80 کروڑ روپے خرچ

جموں//وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے کہا کہ ننگلی نالے کے لئے نبارڈ کے تحت منظور کردہ 16.89 کروڑ روپے کے سیلاب سے بچاؤ کے کام فی الحال جاری ہیں۔وزیرموصوف ایوان میں رُکن اسمبلی اِرشاد رسول کار کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ زینگیر کنال کی جدید کاری کے لئے 44.85 کروڑ روپے کی لاگت پر مشتمل تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈِی پی آر) تیار کی گئی ہے، جو نبارڈ فنڈنگ کے تحت کئے جانے والے منصوبوں میں شامل ہوگی جبکہ ایف ایم پی مرحلہ دوم کے تحت ایک کام مکمل ہو چکا ہے اور یوٹی کیپکس کے تحت پوہرو نالہ پر ایک کام جاری ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کھرسی نالہ (سوپور حلقہ) کے ڈِی پی آر کے لئے سروے مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی اسے حتمی شکل دی جائے گی۔وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ڈبلیو ایس ایس زینگیر، ڈبلیو ایس ایس شیوا (مجوزہ)جزوی طور پر اورڈبلیو ایس ایس سید پورہ (مجوزہ) جزوی طور پر زینگیر کنال پر منحصر ہیںجبکہ ڈبلیو ایس ایس مزبگ، ڈبلیو ایس ایس چک پورہ نوپورہ، ڈبلیو ایس ایس نوپورہ کلاں، ڈبلیو ایس ایس بوہری پورہ شیراز کالونی، ڈبلیو ایس ایس بوہری پورہ ہمدان آباد، ڈبلیو ایس ایس صدیق کالونی اور ماڈل ٹاؤن، ڈبلیو ایس ایس وڈورہ، ڈبلیو ایس ایس ناتھی پورہ پوہرو نالہ پر منحصر ہیں۔ اِسی طرح ڈبلیو ایس ایس تکیہ بال واگوب (زیر عمل)، ڈبلیو ایس ایس شارکوارہ دیہی ننگلی نالہ کو پانی کے ماخذ کے طور پر اِستعمال کرتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈِی پی آر تفصیلی سروے پر مبنی ہے جس میں ماخذ کی مقدار اور معیار کا تجزیہ شامل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان سکیموں میں ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانت کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ بی آئی ایس 10,500 کوالٹی پیرامیٹروں پر پورا اُترنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ پانی کے منبع کے طور پر سطحی پانی کو منتخب کیا گیا ہے جس میں کافی اِخراج ہوتا ہے ۔اِس طرح استحکام کو یقینی بناتا ہے۔وزیر موصوف نے اخراجات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور حلقے میں مختلف نالوں کی دیکھ ریکھ کے لئے ایف ایم پی مرحلہ دوم ، یوٹی کیپکس ، ایم اینڈ آر اور پی آر آئی گرانٹس اور نبارڈ کے علاوہ مختلف سکیموں کے تحت 3.80 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔