جموں / /کلچرل یونٹ جموں کی طرف سے آج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دومانہ میں’ نشا مکت بھارت‘ مہم پر ایک ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔محکمہ اطلاعات کے کلچرل وِنگ کے فن کاروں اور طلباء نے شاندار ثقافتی پروگرام پیش کیا۔اِس موضوع پر اِنچارج ہیڈ ماسٹر راجیش سنگھ نے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اورمحکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے ثقافتی یونٹ کو قوم کے مستقبل سے آگاہ کرنے کے لئے پروگرام کے اِنعقاد کے لئے سراہا۔اِس موقعہ پر عملے کے اَرکان، محکمہ اطلاعات کے اَفسران اور سامعین کی ایک بڑی تعداد نے پروگرام کا مشاہدہ کیا۔یہ پورا پروگرام جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں اَتل گپتا کی ہدایت اور کلچرل آفیسر مکیش کمار شرما کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔










