نائب وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میںکشتواڑ حادثے میں زخمی ہوئے اَفراد کی عیادت کی

نائب وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میںکشتواڑ حادثے میں زخمی ہوئے اَفراد کی عیادت کی

ہرممکن طبی علاج و معالجہ اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کا یقین دِلایا

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہسپتال کا دورہ کیا اور کشتواڑ روڈ حادثہ میں زخمی ہوئے اَفراد کی عیادت کی۔دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ اُنہیں علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کریں۔اُنہوں نے زخمی اَفرادسے بھی بات چیت کی اور یقین دِلایا کہ اُنہیں بہترین طبی اِمداد فراہم کی جائے گی۔نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ چیئرپرسن ڈی ڈی سی کشتواڑ پوجا ٹھاکر بھی تھیں۔